ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان کی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی ۔صفائی کے ناقص انتظامات پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کو جرمانےکئے گئے اور کئی کو وارننگ دی گئی،پیراں غائب روڈ پر شاہ عالم ریسٹورینٹ اینڈ بار بی کیو کو3500روپے،انڈس ٹاور ابدالی روڈ گھنٹہ گھر چوک کے قریب واقع ڈومینو پیزا ہٹ کو 8000روپےجرمانہ کیا گیا ۔جبکہ پیراں غائب روڈ پر احمد ملک شاپ،محمد شریف ڈیری،فیصل کریانہ مرچنٹ اینڈ ڈرائی فروٹ،کچا پھاٹک شیر شاہ روڈ پر واقع ملک بشیر ملک شاپ،ریمبو فوڈز،المدینہ چانپ ہائوس ،ساجد ٹی سٹال دہی اینڈ دودھ سنٹر،سعید پیو رملک شاپ،بسم اللہ تیل سنٹر اینڈ کریانہ سٹور،ایم جی ایم ڈیپا رٹمنٹل سٹوراور قاسم پور کالونی بہاولپور روڈ پر واقع جٹ سیالکوٹی ہوٹل،گھمن جٹ ملک شاپ،نا صر ڈیپا رٹمنٹل سٹور،العافیہ ریواڑی سویٹس کو ناقص صفائی اور حشرات کی روک تھام کے لیے نا مناسب انتظامات بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ انکو لائسنس بنا نے کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔