کوئٹہ(پ ر)جمعیت علمااسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا ولی محمد ترابی، حاجی نور گل خلجی، مولانا محمد سلیم، مولانا حبیب اللہ مینگل، حاجی سازالدین، مولانا بشیر احمد، حافظ قدرت اللہ لہڑی، مولانا محمود الحسن، حاجی نصیب اللہ خلجی، مفتی عبدالغفور مدنی، حافظ سراج الدین، حاجی محمدحنیف لہڑی۔عزیزاللہ پکتوی، رحیم الدین، عبدالواسع سحر نے ایک بیان میں کہاہےکہ 5مارچ کو ہاکی گراؤنڈ میں تین بجے منعقد ہونیوالے عظیم الشان اجتماع میں صوبہ بھرکی طرح کوئٹہ کے تمام دینی،مدارس کے مہتمم، ناظم حضرات، اساتذہ، مساجد کے خطیب، علما کرام اور عصری تعلیمی اداروں کے پروفیسرز، اساتذہ کرام شرکت کریں گےانہوں نے کہاکہ جن حضرات کو دعوت نامے نہیں پہنچے وہ دعوت نامہ کا انتظار کے بغیر اس اہم پروگرام میں پہنچ جائیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے زیراہتمام کوئٹہ ہاکی گراؤنڈ میں منعقدہ اجتماع بڑی اہمیت کاحامل ہوگا اس پروگرام میں مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن جماعت کی صدسالہ تقریب کے سلسلے میں علمائےکرام کواہم پیغام اوردعوت دیں گے، دریں اثنا جمعیت کے اقلیتی رہنما شہزاد کندن کی رہائش گاہ پر منعقدہ صدسالہ مہم پروگرام سے مولانا محمد سلیم، ناصر مسیح، شہزاد کندن اور رحم الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صدسالہ کانفرنس کیلئے کوئٹہ میں تیاریاں تیزی کیساتھ جاری ہیں کانفرنس میں کوئٹہ سے جمعیت سے وابستہ مسیحی برادری بھی بھرپوراوربڑی تعدادمیں شرکت کریگی۔