سکھر (بیورو رپورٹ)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر قومی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان منگل 7 مارچ کو چار روزہ سندھ کے دورے پر سکھر پہنچیں گے، صوبائی ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری مولاناعبدالحق مہر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان بدھ 8مارچ جامعہ حمادیہ منزل گاہ سکھر میں دینی مدارس کنونشن سے خطاب کریں گے۔ کونشن میں سندھ میں حکومت کی جانب سے مدارس ، علماء کرام کے خلاف انتقامی کارروائیوں ، ناموس رسالت کے قانون کے خلاف سازشوں، دہشتگردی اور آئندہ ماہ پشاور میں ہونے والی عالمی کانفرنس کے بارے میں تفصیلی غور وخوص کیا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔کنونشن میں صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو، مولانا عبدالقیوم ہالیجوی سمیت دیگر علماء کرام شرکت کریں گے۔