• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے کے سنگین نتائج برآمد ہونگے

لندن( جنگ نیوز) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ لندن برانچ نے گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے کے حوالے سے حکومت پاکستان کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ گلگت بلتستان کو پاکستان کاصوبہ بنانے کے اقدام سے مسئلہ کشمیر پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے اور اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔جے کے ایل ایف لندن برانچ کے ایک اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیاہےپاکستان کے اس طرح کے اقدام کا کوئی قانونی ،سیاسی یا اخلاقی جواز نہیں ہے اس طرح کے غیر قانونی اقدام کے ذریعے کشمیریوں کو یہ سوچنے پر مجبور کیاجار ہے کہ پاکستان اور بھارت میں کوئ فرق نہیں ہے۔جے کے ایل ایف اور کشمیری عوام آزادی اور جبری طورپر تقسیم کردہ جموں وکشمیر کے تمام حصوں کے عوام کی آزادی اور بنیادی حقوق کے خلاف سازشوں کے خلاف مزاحمت کریں گے اور گلگت بلتستان آخر وقت تک جموں وکشمیر کا اٹوٹ حصہ رہے گا۔اجلاس میں دیگر لوگوں کے علاوہ جے کے ایل ایف لندن کے صدر ثناور حسین، جنرل سیکریٹری محمود فیض، محمود حسین ،جاوید رشید ،طارق شریف، نزاکت علی افتخار شریف عثمان شریف اور جے کے ایل ایف لندن کے دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
تازہ ترین