• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی لیگ اور دیگر مقابلے بھی پاکستان میں کرائے جائیں،اسپورٹس حلقے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے کام یاب  انعقاد کے بعد کھیلوں کے حلقوں نے ملک میں کھیلوں کی فیڈریشن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنے اپنے کھیلوں کے عالمی اور ایشیائی ایونٹس کی میزبانی کے لئے عالمی سطح پرووٹوک موقف اختیار کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ غیر ملکی ٹیمیں پاکستان میں آکر اس کے ساتھ سیریز میں حصہ لے۔پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اصلاح الدین نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کو پاکستان سپر ہاکی لیگ کو پاکستان میں ہی منعقد کرنا چاہئے جس کے لئے حکومت کو فیڈریشن کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا ہوگا، اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسکواش کے عالمی مقابلوں کے حوالے سے عالمی فیڈریشن کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا ہوگی، پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئر مین چوہدری محمد یعقوب نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل سے اچھا تاثر پیدا ہوا ہے، رواں سال پاکستان میں والی بال کی عالمی لیگ کا انعقاد کیا جائے گا۔
تازہ ترین