شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)پنجاب میں امن وعامہ کی صورتحال کی بناء پر ضلع شیخوپورہ کی تین تحصیلوں میں انسداد پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کے شیڈول پر نظر ثانی کی گئی ہے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر افتخار احمد کے مطابق تحصیل فیروزوالہ ،شرقپور شریف اور مرید کے کی 20 یونین کونسلوں میں اب 5 برس سے کم عمر کے بچوں کو انسداد پولیوکے قطرے پلانے کی مہم 8 مارچ سے شروع ہوگی جو 12مارچ تک جاری رہے گی۔