شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)اراضی ریکارڈ سینٹر میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے اس بارے میں جکارتہ روڈ کے رہائشی تاجر جاوید اقبال کی تحریری شکایت پر ڈپٹی کمشنر نے تحقیقات کی ہدایت جاری کردی ہیں تحریری شکایت میں کہا گیا تھا کہ اراضی ریکارڈ سینٹر میں ملی بھگت سے حکومت کے مقرر کردہ قیمتوں سے زیادہ فرد وغیرہ کی قیمت موصول کی جاتی ہے ماہانہ لاکھوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے۔ جس کیلئے فوری طور پر اراضی ریکارڈ سینٹر کا سپیشل آڈٹ کروایا جائے دریں اثناء اراضی ریکارڈ سینٹر کے ذرائع نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے