• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع شیخوپورہ میں بھرتیوں کا ریکارڈ دستیاب نہ ہوسکا

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ایک برس گزر جانے کے باوجود محکمہ صحت ضلع شیخوپورہ میں بھرتیوں کا ریکارڈ دستیاب نہ ہوسکا جس کے باعث جعل سازی سے بھرتی ہونیوالے اور ملی بھگت سے ترقیاتی پانے والے ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کا عمل رکا ہوا ہے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک سال قبل محکمہ صحت میں جعلسازی سے بھرتیوں اور غیر مستحق ملازمین کو گزٹیڈ پوسٹوں تک ترقیاں دینے کا سکینڈل سامنے آیا تھا جس کے بارے میں تحریری شکایات ملنے پر اعلیٰ حکام نے بھرتیوں اور ترقیوں کا ریکارڈ طلب کیا تو نادیدہ ہاتھوں نے محکمہ صحت کے دفاتر سے تمام ریکارڈ ہی غائب کرڈالا جس کی وجہ سے نئے بھرتی ہونیوالے تقریباً275ملازمین کی تنخواہیں بھی بند ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر افتخار احمد چودھری کی طرف سے اب دوبارہ اس ریکارڈ کی بازیابی کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے کنوینئر ڈپٹی ڈی ایچ او صفدرآباد کو تحریری طور پر ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ 5یوم کے اندر ریکارڈ کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور ریکارڈ غائب کرنیوالے افراد کی نشاندہی کریں تاکہ ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔
تازہ ترین