شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )شیخوپورہ کے عوام نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے موقع پر خوب انجوائے کیا پیپلزپارٹی شیخوپورہ کے سابق صدر سید ندیم عباس کاظمی ،تحریک انصاف کے رہنماؤں رانا عبدالسمیع خان ،شیخ زین ندیم ،چودھری عمر مشتاق ورک ،چودھر ی عثمان اکرم ورک کے علاوہ صدر مرکزی انجمن تاجران میاں محمد پرویز کے زیر انتظام فائنل میچ کو بڑی سکرینو ں پر دکھانے کا انتظام کیا گیا تھا جبکہ شہر کے کئی علاقوں میں فائنل میچ کے موقع پر بسنت کے تہوار جیسی تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا میچ کافیصلہ ہوتے ہی شہر میں بیسیوں مقامات پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔