• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، محکمہ صحت کی شفاء خانوں کے دورے کم کرنے پر ڈپٹی ڈی ایچ اوسے جواب طلبی

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت ضلع شیخوپورہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے سرکاری شفاء خانوں کے دورے کم کرنے پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر کاشف نبیل کی جواب طلبی کرلی ہے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے ایک ماہ میں 33 سرکاری شفاء خانوں کا معائنہ کرنے کا ڈی ڈی ایچ او کا ہدف مقرر کیا ہوا ہے مگر ڈاکٹر کاشف نبیل نے ایک ماہ کے دوران صرف20 سرکاری شفاء خانوں کا معائنہ کیا تھا جس پر ان کی پیڈاایکٹ کے تحت جواب طلبی کی گئی ہے ڈاکٹر کاشف نبیل نے اس الزام کی تصدیق نہ کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے فرائض دیانتداری سے سرانجام دے رہا ہے۔
تازہ ترین