بلیک برن(پ ر)پاکستان رابطہ کونسل بلیک برن کے کنونیر خالد محمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی نائن الیون کے بعد میں شروع ہوئی اورسابق آمر پرویز مشرف کی پالیسیوں نے ملک کو نقصان پہنچایا،بھارت نے افغانستان میں دہشت گردوں کو ٹریننگ دی اور پاکستان میں داخل کیے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 60ہزار پاکستانی شہید ہوئے انہوں نے کہا کہ سویت یونین کے افغانستان پر قبضے کے دوران بھی پاکستان میں ایسے حالات پیدا نہیں ہوئے دہشت گردی کا کوئی ایک بھی واقعہ نہیں ہو انہ ہی پاکستان کی سر زمین پر کوئی ڈرون حملہ ہوا مگر پرویز مشرف کی پالیسیوں نے ملک کو نقصان پہنچایا۔