ملتان(سٹاف رپورٹر )کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ملتان نے 2کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 5ٹرک قبضے میں لے لئے ہیں ،کسٹم آئی اینڈ آئی ملتان کے ڈپٹی ڈائریکٹرعبدالمعید کانجو کو اطلاع ملی کہ ملتان سے سمگل شدہ ٹرک لے جائے جارہے ہیں جس پر انہوں نے فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے ، ان احکامات پر ٹیم نے ایک کروڑ 80لاکھ روپے مالیت کے 4ڈمپر ٹرک اور 30لاکھ روپے مالیت کا ٹرک قبضہ میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی ہے۔