بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر علامہ وسیم اقبال،ضلعی صدر جام یاسر ایڈووکیٹ نے کہا کہ اہل بہاولپور کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ ہوا اور بہاولپور صوبے کے نام پر لولی پاپ دیئے گئے مگر بہاولپور صوبے کا نعرہ لگانے والے مداری ایک ایک کر کے تتر بتر ہو گئے مگر اہل بہاولپور 1970ء کے دھوکے کے بعد ایک اور دھوکہ کھاکر بہت نقصان میں رہے۔ لیکن اب ہم سنبھل چکے ہیں اور ہم سرائیکستان کی شناخت پر سودے بازی نہیں کریں گے، اب ہمارا نعرہ بہاولپور نہ ملتان‘ صوبہ صرف سرائیکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پختون قومیت کے نام پر جرگہ بلایا ہے، ہمیں اس پر اعتراض نہیں مگر ہمارے خلاف فتوے بازی بند ہونی چاہئے۔