• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کی تجاویز کو تمام جماعتوں کے سامنے رکھیں گے، اسحاق ڈار

Ppp Suggestion Keep The Public Ishaq Dar
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے فوجی عدالتوں میں دو سال کی توسیع پر اتفاق کیا تھا، اس سے کم عرصے میں عدالتی اصلاحات اور دیگر انتظامات مکمل نہیں کیے جاسکتے لیکن پھر بھی پیپلز پارٹی کی تجاویز کو تمام جماعتوں کے سامنے رکھیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کےباہر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نےپیپلز ہارٹی کی تجاویز کا جواب دیتے ہوئے ایک سے دو روز میں سیاسی بیٹھک بلانے کا عند یہ بھی دے دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اٹھائیس فروری کو فوجی عدالتوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشترکہ فیصلے ہوئے تھےجس میں پیپلز پارٹی شامل نہیں تھی۔

انہوں نے 4 مارچ کو کانفرنس بلائی،ہمارا بھی مشورہ تھا کہ سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا ہو گاپیپلز پارٹی نے مختلف تجاویز کا مسودہ بھجوادیا ہے۔

اسحاق ڈار نےکہاکہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کھلے دل کے ساتھ کرنے کو تیار ہیں۔
تازہ ترین