اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)احتساب عدالت کے جج نثار بیگ نے یونگ جن رینٹل پاور کرپشن ریفرنسز میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی ایک دن کے لیے عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے15 مارچ کو طلب کر لیا ۔پیر کو سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنائے، واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔