شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)کالعدم تنظیم کے زیر اہتمام بھارت کی آبی دہشت گردی کیخلاف شیخوپورہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو ریگل چوک سے شروع ہوکر چوک یادگار کا چکر لگا کر واپس ریگل چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت ضلعی امیر شاکر اللہ نے کی ریلی کے شرکاء نے بھارت کیخلاف سخت نعرے بازی کی دریں اثناء مانانوالہ میں بھی کسانوں نے بھار ت کی طرف سے پانی بند کئے جانے کیخلاف احتجاجی جلوس نکالا۔