• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اور سب انجینئر کرپشن کے جرم میں گرفتار

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن پولیس شیخوپورہ نے محکمہ انہار لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اور سابق ایکسین کیوبی لنک شیخ حاکم علی اور اسکے ساتھی سب انجینئر انور سہیل کو فراڈ ،دھوکہ دہی کے مقدمہ میں گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے یہ مقدمہ 2015 ء میں مقامی شہری شیخ ناصر علی کی درخواست پر انکوائری کے بعد درج کیا گیا تھا اور اس میں ملوث چار ملزمان گزشتہ دو سال سے بلاضمانت مختلف مقامات پر تعینات تھے گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن چودھری مقبول احمد نے لاہور چھاپہ مار کر گرفتارکرلیا اور انکے دیگر ساتھیوں ایس ڈی او ریاض شاہ وغیرہ کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے ماررہی ہے ۔
تازہ ترین