شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)حکومت پنجاب نے ہدایت جاری کی ہے کہ کوٹ مٹھن میں حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کی خانقاہ کی سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا جائے یہ ہدایت مختلف اداروں کی رپورٹس پر جاری کی گئی ہے اس ضمن میں سیکرٹری محکمہ اوقاف کے علاوہ کمشنر ڈیرہ غازی خان اور آرپی او ڈیرہ غازی خان کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جبکہ ڈیرہ غازی خان کے قریب کام کرنیوالے جاپانی انجینئروں کی سیکورٹی انتظامات بھی سخت کرنیکی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔