کراچی) اسٹاف رپورٹر( شہید عبداللہ مراد ڈسٹرکٹ ملیر نے آل پاکستان ڈپٹی کمشنر گوادر چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ ِرازق نے دو اور منیر نے ایک گول کیا۔گوادر میں جاری ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں شہید عبداللہ مراد ڈسٹرکٹ ملیر نے ڈسٹرکٹ تربت کو 3-0سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ کے سرپرست میرارشدکلمتی نے فاتح ٹیم کو 12ہزار، رنراپ ٹیم کو 5ہزار کیش اورشہید عبداللہ مراد ڈسٹرکٹ ملیرکے نور مینگل کوبھی5 ہزار کیش ایوارڈ دیا۔