• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا کی ترقی کیلئےمنتخب عوامی نمائندوں کا مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ

سرگودھا(نامہ نگار) ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیزنے ایم این اے چوہدری حامد حمید،ایم پی اے عبدالرزاق ڈھلوں ،میئر ملک اسلم نوید اعوان،ڈپٹی میئر بلال خان ،ملک عزیزالحق ،ڈاکٹر لیاقت علی خان،ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھ ‘مہر محمد یار لک ‘ضلعی صدر ایم ایس ایف را نا ندیم عاجز ‘بلدیاتی نمائندوں ودیگر سیاسی شخصیات کے اعزازمیں عشائیہ دیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبران اسمبلی نے کہا کہ ہم سب متحد ہیں اورہمارے تمام اختلافات ختم ہوچکے ہیں ہم آج یہاں یہ عہد کرتے ہیں کہ سرگودھا کو مسائل سے نکالنے کیلئے ملکر جدوجہد کریں گے ۔ ہماری جدوجہد صرف عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہے ۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی خوشحالی اور ملکی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔
تازہ ترین