سرگودھا (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اوروزیراعلی پنجاب شہبازشریف آئندہ ماہ سرگودھا کا دورہ کرینگےاورمتعددترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرینگے اس سلسلہ میں انتظامیہ نے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے جبکہ وہ اپنے حلقہ انتخاب ساہیوال میں لنگر والا پل کا افتتاح بھی کرینگے۔ مسلم لیگ (ن)کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف بھی ہونگے ۔