• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور:12سالہ لڑکا کزنز کے ہاتھوں اغوا کے بعد قتل،لاش برآمد

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)12سالہ لڑکا کزنز کے ہاتھوں اغوا کے بعد قتل،لاش برآمد کرلی گئی پولیس نے  ایک ملزم کو گرفتار کرلیا تفصیل کے مطابق عبد المجید سکنہ بستی کربلا ماڈل ٹاؤن (بی) نےتھانہ سول لائنز کودرخواست دی  کہ میرا بیٹا 12سالہ محمد عدیل چار مارچ کو  سکول گیا جو  واپس نہ آیا ہے کافی تلاش کیا مگر اس کا کوئی پتہ نہ چل سکااندیشہ ہے کہ میرے بیٹے کو اغواء کر لیا ہے جس پر تھانہ سول لائنز نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیااور کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایس ایچ او محسن سردار کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دی اسی دوران لواحقین کو اغواء کاروں کاایک لاکھ روپے تاوان دے کر اپنا بیٹا لے جانے کا فون مو صول ہواجس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حویلی نصیر خان کے ملز م ضمیر جو کہ مدعی کا بھانجا ہے کو گرفتار کر لیا دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے کاشف کے ہمراہ ملکر محمد عدیل کو اغواء کیا اور 20ہزار تاوان لیا اور بقیہ رقم کا تقاضہ کرتا رہا مگر رقم نہ دینے پر عدیل کو  فصل میں لے جا کر  گلا دبایا اور پھر اینٹوں کے وار کر کے قتل کر دیاپولیس نے ضمیر کی نشاندہی پر  لاش  برآمد کر کے لواحقین کے حوالے کر دی  پولیس نے مزیدبتایا کہ ضمیر اور کاشف مقتول کے والد کے بھانجے ہیں جنہوں نے تاوان کی رقم سے 20ہزار وصول کرنے کے باوجود عدیل کو قتل کر دیا،ایس ایچ او محسن سردار نے کہا کہ دوسرے ملزم کاشف کو جلد گرفتار کیا جائیگا۔
تازہ ترین