• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون یونٹ چوک پرجاری کام کوجلدازجلد مکمل کیاجائے:کمشنر بہاولپور

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ون یونٹ چوک پرجاری کام کوجلدازجلد مکمل کیاجائے، کمشنر بہاولپور۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر بہاولپور ڈویژن   ثاقب ظفرنے اسسٹنٹ کمشنر بہاولپورسٹی اوراکبرخان ڈائریکٹر ایڈمن بہاولپورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ون یونٹ چوک پر جاری ترقیاتی کام کاجائزہ لینے کے دوران کام کی سست رفتاری پرناپسندیدگی کااظہار کرتے ہوئے کام کی رفتار کوتیز کرنے اورمنصوبے کوبروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو کام کی نگرانی کی ہدایات دیں۔ کمشنر بہاولپور نے اس موقع پر عبداللہ عادل صدرون یونٹ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ان کے مطالبے پر ون یونٹ سٹاف کالونی کے نئے داخلی راستے کی فوری تعمیر کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جبکہ کالونی کی دیوار کے ساتھ یونیورسٹی اورکالجز کی طالبات اورعوام کیلئے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت کے ساتھ ساتھ ویٹنگ شیڈز دونوں اطراف کی جانب بنائے جارہے ہیں۔ کمشنر بہاولپورنے کہاکہ عوا م کی بھلائی کے منصوبوں  میں کوئی کوتاہی نہیں برداشت کی جائے گی اورانہیں بروقت مکمل کیاجائے گا۔
تازہ ترین