• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور کو ترقی یافتہ بنانےکیلئے منصوبہ بندی سے کام کیا جارہا ہے:رانا طارق خان

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاول پور کو ترقی یافتہ اور تمام تر سہولیات سے مزین شہر بنانے کے لے مربوط اور جامع منصوبہ بندی کے لیے تحت کام کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں بہاول پور اکنامک ڈویلپمنٹ فورم کا ویژن 2040 اس خطہ کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر بی ای ڈی ایف ڈاکٹر رانا محمد طارق خان نے پروبیشن افسران کے ایک وفد سے منعقدہ تقریب میں کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سول سروس اکیڈمی لاہور حق نواز، اسسٹنٹ کمشنر سٹی راؤ تسلیم اختر، نائب صدر بی ای ڈی ایف امیر یوسف علی، جاوید اقبال چودہری، میاں شاہد اقبال،عمر فاروق، ڈاکٹر عمیر ملک، جعفر بلوچ، برہان فرید، طارق ملک، شہیر حسن، کاشف فریداور پروبیشن افسران موجود تھے۔سینئر نائب صدر بی ای ڈیف ایف ڈاکٹر رانا محمد طارق نے کہا کہ بہاول پور تاریخی و جغرافیائی لحاظ سے بہت اہم خطہ ہے اور اس کی تہذیب و ثقافت بہت نمایاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور سیرو سیاحت کے لیے بہت بہترین علاقہ ہے۔ اس کے وسیع وعریض اور لق و دق صحرا سیاحوں کی توجہ کے مرکز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قلعہ ڈیراور اوردیگر تاریخی مقامات پرکشش اور تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چولستان کے صحرا میں موسم سرما ٹورازم کے فروغ کے لیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے اس سے سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔
تازہ ترین