سرگودھا(نامہ نگار،نمائندہ جنگ )کمشنر ندیم محبوب نے سپورٹس سٹیڈیم اوراس سے ملحقہ زیر تعمیر جمنیزیم کمپلیکس کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر ہدایت کی کہ سٹیڈیم کی کرسیوں کی مرمت ،پویلین کی تزئین وآرائش او ررنگ ورونگن کروایا جائے ۔ اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر لیاقت علی وٹو نے بریفنگ کے دوران بتایاکہ جمنیزیم کی تعمیر تقریبا مکمل ہو چکی ہے او راس پر پانچ کروڑ پچاس لاکھ روپے لاگت آئی ہے ۔ جمنیزیم کمپلیکس کا باضابطہ افتتاح رواں ماہ کر دیا جائے گا ۔ جمنیزیم میں بیڈمنٹن ‘ ٹیبل ٹینس ‘ ہینڈ بال ‘ باسکٹ بال ‘ جم ‘ کراٹے اور کشتیوں کے کھیل منعقد کروا ئے جاسکیں گے ۔