سکھر (بیورو رپورٹ) پنوعاقل کے رہائشی شخص عبدالوحید جتوئی نے با اثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مذکورہ شخص نے الزام عائد کیاکہ با اثر افراد نے ان کے گھر پر قبضہ کر لیا ہے اور ملزمان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ، ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانے پر مقدمہ بھی درج کرایا گیا ہے لیکن پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کررہی ہے ۔ میری پولیس کے بالا حکام سے اپیل ہے کہ گھر سے قبضہ ختم کرایا جائے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کر کے تحفظ فراہم کیا جائے۔