• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقوق کے حصول کیلئے چترال لائرز فورم کی تشکیل

پشاور (لیڈی رپورٹر)چترال لائرز فورم پشاورنے کہاکہ چترال کے لیڈرنہ ہونے کی وجہ سے لواری ٹنل بڑا مسئلہ بن گیاہے جس کی وجہ وہاں کے عوام کا ملک کے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو جاتاہے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فورم کے صدر سید رحمت علی شاہ،جنرل سیکرٹری وقار اقبال،محمد اشتیاق نے کہا کہ فورم بنانے کا مقصد بھی یہ ہے کہ چترالی عوام کی ہرممکن مد د کی جاسکے اور وہاں کی عوام کی داد رسی کی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ اپنے فورم سے چترالی عوام اور وہاں کے وکلاء کے تمام مسائل قانونی طریقے سے حل کرائینگے۔انہوں نے کہاکہ چترال بار کے مسائل بھی حل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے ۔
تازہ ترین