مردان (نامہ نگار) خواتین کو با اختیار بنانے کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے میڈیا اپنا کردار ادا کرے ۔ ان خیالات کا اظہار سو شل ورکر نیلم حسین ، ثنا ءا عجاز ، میر صفیان اور حسن حساس نے غیر سرکاری تنظیم سی مرغ اور شرکت گاہ کےمالی تعاون سے لیبر ایجوکیشن آرگنا ئزیشن کے زیر اہتمام ضلع مردان کے صحا فیوں کے لئے تین روزہ تر بیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ورکشاپ میں صحا فیوں کو خواتین سے متعلق خبریں ، جنسی تشدد سے متا ثرہ پبلک مقامات پر موجود خواتین ، معاشرے میں شنا خت ، پاکستان میں خواتین کی سیاست میں شمو لیت اور عورت کی تصویر کشی کے حوالے سے خبر کیسے بنائی جاتی ہے کی تربیت دی گئی۔