• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل کالج کے دو سینئرپروفیسروں کے ڈیرہ غازی خان تبادلہ پر ڈاکٹروں کا احتجاج

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) راولپنڈی میڈیکل کالج کے دو سینئر پروفیسروں   کا ڈیرہ غازی خان  تبادلہ کرنے پر ڈاکٹروں نےپرنسپل ڈاکٹر عمر کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا اورنعرہ بازی کی۔ گائنی کی سینئر پروفیسر ڈاکٹر رضوانہ اور ان کے شوہر پروفیسر ڈاکٹر مطیع اللہ کا حکومت پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں میڈیکل کالجز میں تبادلہ کردیا ہے جس کی وجہ سے تینوں ہسپتالوں کے جونیئر اور سینئر ڈاکٹروں نے ہولی فیملی میں میڈیکل کالج کمپلیکس میں پرنسپل کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا اور تبادلہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے رہے۔ مظاہرین انتظامیہ کی یقین دہانی پر منتشر ہو گئے۔ ہسپتال کے بعض ذرائع نے بتایا کہ سینئر ہونے کی وجہ سے ان کے پرنسپل بننے کے  امکانات تھے ۔ پروفیسر ڈاکٹر عمر نے جنگ کو بتایا کہ حکومت پنجاب کا فیصلہ ہے تاہم اس کی واپسی کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے۔
تازہ ترین