تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ مراد سعید نے جاوید لطیف کو صرف مکا مارا، میں ہوتا تو شاید اس سے بھی آگے چلا جاتا۔
آج قومی اسمبلی میں مراد سعید اور جاوید لطیف کے دوران ہونے والی جھڑپ پر اپنے رد عمل کا اظہر کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ مراد سعید غیرت مند نوجوان ہے، اسپیکر کو جاوید لطیف کی رکنیت ختم کرنی چاہیے ۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویزخٹک نے دوسرے صوبوں کے مقابلے میں خیبر پختونخوا کو منفرد بنایا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کردارمثالی رہاہے، انہوں نے خیبرپختونخوا کو ترقی کی راہ پر ڈالا۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے عمران خان کو حالیہ دورہ لاہور پر بریفنگ دی اورپنجاب میں پختونوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، اجلاس میں پاناما کیس کے معاملے میں پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی۔