• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اربوں خرچ کرنے کے باوجود سکھر میں نتیجہ زیرو ہے، چیف سیکرٹری سندھ کا اظہار برہمی

سکھر (آئی این پی) چیف سیکرٹری سندھ محمد صدیق میمن نے تاریخی شہر سکھر کی حالت پر سخت افسوس اور سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکھرمیں ایک ٹاؤن نظر آرہا ہے آفیسرز کو شرم آنی چاہئے ، سندھ حکومت کی جانب سے اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود سکھر میں نتیجہ زیرو نظر آرہا ہے جن افسران نے ازخود اپنا قبلہ درست نہیں کیا ان کے مقدمات اینٹی کرپشن کو بھیجے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں سکھر کے رہائشیوں کو زندگی کی تمام تر بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے نظام کو بہتر بنانے کے لیے منعقد ایک اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ سمیت مختلف محکموں کے صوبائی سیکریٹریز ، ایڈیشنل سیکریٹریز اور انتظامی افسران کی شرکت ، چیف سیکریٹری کی جانب سے آفیسرز پر سخت برہمی کا اظہار، سکھر کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کرتے ہوئے سخت ہدایات جاری کردیں۔
تازہ ترین