• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان :فوڈپوائنٹس کی صفائی غیر تسلی بخش ، ملاوٹ پر جرمانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان کی ٹیم نے ملتان کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔اس دوران ٹیم نے نظام آباد نزدملتان جونیئر سکو ل پرانا شجاع آباد روڈ پر واقع اسلم کھویا کوپروڈکشن یونٹ کو کیمیکل ڈرمز کے استعمال،ٹوٹے پھوٹے فرش،پروڈ کشن ایریامیں مویشی رومزکی موجودگی، کھانے کی اشیاء ڈھکی ہوئی نہ ہونے،گندے اور بدبودار ماحول کی وجہ سے 17000روپے جرمانہ کیاگیااور ان سے کھوئے کے نمونے لیے اور انکو چیک کروانے کے لیے لیبارٹری بھجوادیا گیا۔ مظفرآباد شیر شاہ روڈ پر واقع اسد سوئیٹس،یادگارملتانی گول گپے،کراچی شامی برگر،ایم اشرف سوئیٹس ہائوس،باباکا ملتانی سوہن حلوہ،قاسم پور کالونی بہاولپور روڈ پر واقع اسد سپر سٹور،النواز ملک شاپ،محمد شریف دودھ دہی والا،مدنی ملک شاپ،قادر پو راواں پر واقع رانا ہوٹل،قریشی چرغہ ہائوس،لوہاری ملک شاپ،شاہد ٹریڈرز ،زیشان ناشتہ پوائنٹ،ہمدرد بیکرزاینڈ فاسٹ فوڈ،البرکت چرغہ بروسٹ،ڈپو شمع کوکنگ آئل،نیو کوئٹہ ماشاء اللہ ہوٹل ناقص صفائی  کے  انتظا ما ت، حشرات کی روک تھام کے لئے نا منا سب انتظامات اور ورکرز کی ذا تی صفا ئی غیر تسلی بخش ہو نے کی بنا ء پر بہتر ی کے احکامات جاری کئے گئے۔ 
تازہ ترین