ملتان( سٹاف رپورٹر) بیرون ملک سے آنے والے دو مسافروں کو پولیس کے بھیس میں لوٹ لیا گیا پولیس نے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے یہ رواں سال کے دوران پندرویں واردات ہے تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے میں نامعلوم کار سواروں نے سعودی عرب سے آنے والے لیہ کے مزمل کی کار کو روکا اور اس کو پولیس والے کہہ کر تلاشی لی گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے مالیت کی گیر ملکی کرنسی اور دیگر سامان چھین لیا مگر پولیس تھانہ صدر نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے کی بجائے جھپٹا مار کر چھینے کا مقدمہ درج کیا جبکہ دوسری واردات شاہ شمس کے علاقے میں ہوئی جہاں پر قطر سے واپس آنے والا صبح آٹھ بجے ائرپورٹ سے کائیان پور چوک اس کی کار کو دو ملزمان نے پولیس والا بن کر روکا اور لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی چھین لی پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں پولیس کے مطابق یہ ایک گروہ ہے جو کہ ائیر پورٹ سے مسافروں کے پیچھے لگتا ہے پولیس ملزمان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے ۔