ملتان (سٹاف رپورٹر) پوسٹ ماسٹر جنرل ملتان سرکل کا ملتان جی پی اوپرپھر سے چھاپہ ، غفلت اور لاپرواہی برتنے پر 7اہلکاروں کو معطل کردیاگیا ہے، جی پی اوملتان سٹاف کو کارکردگی بہترکرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں گزشتہ روز پی ایم جی ملتان سرکل زینت حسین بنگش نے ایک بار پھر مسلسل جی پی او میں اچانک چھاپہ مارا اوردفتری امور کی انجام دہی میں مسلسل غفلت برتنے اور لاپروائی کا مظاہرہ کرنے پر اسسٹنٹ چیف پوسٹ ماسٹرعابد شاہ اور سردار احمد سمیت 5کلرک حبیب حسن،سرفراز عبدالرحمان،ناصروغیرہ کو فوری طورپرمعطل کردیا، ذرائع کا کہناہے کہ پی ایم جی ملتان سرکل نے ماہ جنوری میں اسسٹنٹ چیف پوسٹ ماسٹرسرداراحمد کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کو یہ ذمہ داری تفویض کی گئی تھی کہ وہ ملتان جی پی اوکے مالی معاملات سے متعلق تمام رپورٹس بروقت تیار کرکےسرکل آفس ارسال کریں گےمگرڈیڑھ ماہ کے عرصہ میں ایک رپورٹ بھی تیار کرکے سرکل آفس کو ارسال نہ کی گئی جس پر پی ایم جی ملتان سرکل نے موقع پر پہنچ کر اہلکاروں کی سخت سرزنش کی اور ان کو فوری معطل کردیاگیاہے۔یاد رہے کہ پوسٹ ماسٹر جنرل ملتان سرکل نے چند روز قبل بھی جی پی اونائٹ پوسٹ آفس پر چھاپہ مارا تھا اوربزرگ شہری بن کر اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا۔