فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ وچیئرمین پارلیمانی کشمیرکمیٹی مولانا فضل الرحمٰن 19مارچ کوایک روزہ دورہ پر فیصل آباد پہنچیں گے۔ جے یوآئی کی صد سالہ تقریبات اجتماع کی تیاریوں کے سلسلے میں صبح دس بجے جے یوآئی ضلع فیصل آباد کے ضلعی امیر مخدوم زادہ سید محمد زکریا شاہ کی زیرصدارت جامعہ اسلامیہ امدادیہ ستیانہ روڈ پر،علماء کنونشن اور صنعتکاروتاجر کنونشن سے خطاب کے علاوہ وکلاء، طلباء کے وفود سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔