ڈیرہ غازی خان (نامہ نگار) نان رجسٹریشن گاڑیوں کے مالکان حکومتی خزانے کا ناقابل تلافی نقصان کررہے ہیں جو کہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں دہشت گرد عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لئے اپنی گاڑی کی رجسٹریشن کراکر نمبرپلیٹس ضرور لگوائیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس آفیسر ملک جلیل الرحمن ارائیں نے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب ایکسائز کی طرف سے جنرل ہولڈ اپ کے دوران انسپکٹر ایکسائز جام محمد احمد نے اپنے عملہ سب انسپکٹر اکبر گوپانگ اور دیگر ملازمین کے ہمراہ دوران چیکنگ 240مختلف گاڑیوں کو بلا نمبری ہو نے پر بند کر دیا گیا اور ٹوکن ٹیکس شارٹ ہو نے پر 140گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔