• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور،آر پی او کا گورنمنٹ ایس ای کالج کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس احمد نےگورنمنٹ ایس ای کالج کا دورہ کیا جس میں انہوں نے کالج میں نصب پینک الارم سسٹم کو چیک کیا،اس کے علاوہ کالج کی چیکنگ کے دوران انہوں نے ڈی ایس پی سٹی فیاض احمد پنسوتہ کو ہدایات دیں کہ کالج  کے سکیورٹی گارڈ کو جسمانی تربیت کے ساتھ ساتھ اسلحہ کی تربیت دی جائے،کالج کی سیکیورٹی اور دیگر اداروں کے باہمی تعاون کو بڑھانے کے لئے موک ایکسرسائز کروائی جائے۔سی سی ٹی وی کیمرہ جات کی کوالٹی میں بہتری لا کرکالج کے کنٹرول روم کومزید فعال بنایا جائے،متعلقہ ایس ایچ او  روزانہ کی بنیاد پر کالج کی سکیورٹی ڈیوٹی چیک کرے، اس موقع پر پرنسپل ایس ای کالج پروفیسر ڈاکٹر ولی محمد بھی موجود تھے۔
تازہ ترین