شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )منڈی ڈھاباں سنگھ کے علاقہ پٹھان والا میں گلی کا راستہ بندکرنے سے منع کرنے پر تین بھائیوں نے نوجوان محمد امجد پر فائرنگ کردی جس نے دیوار کے عقب میں پناہ لیکر اپنی جان بچائی پولیس نے محمد امجد کی رپورٹ پر تین بھائیوں بلال وغیرہ کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔