• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاہدہ کراچی کے تحت گلگت بلتستان کو پاکستانی صوبہ نہیں بنایاجاسکتا، صابر گل

وٹفورڈ(نمائندہ جنگ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے صدر صابر گل نے جنگ سے وٹفورڈ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا پاکستان گورنمنٹ معاہدہ کراچی کے تحت گلگت بلتستان کو صوبہ نہیں بناسکتی۔ نہ ہی قانونی وآئنی وجغرافیائی لحاظ سے اس کا سٹیٹس تبدیل کرسکتی ہے۔ شمالی علاقہ جات ریاست جموں کشمیر کا حصہ ہے پاکستان اور بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت یہ تسلیم کرتے ہیں کہ یہ علاقہ جات ریاست کشمیر کا حصہ ہیں، صابر گل نے کہا کہ گورنمنٹ پاکستان معاہدہ کراچی اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے تحت شمالی علاقہ جات آزاد کشمیر حکومت کو فوری واپس کرے اور نہ ہی حکومت پاکستان گلگت بلتستان کی مقامی اتھارٹی کے ساتھ آئنی وقانونی معاملات طے کرنے کی مجاز ہے۔ ہاں البتہ یہ کشمیری قیادت کی باہمی مشاورت سے آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات کو آپس میں ختم کرکے ایک عبوری حکومت بنائی جائے اور ریاست کے وسائل پر حق کشمیریوں کو دیاجائے۔ ریاست کے اندر دو غیر آئینی متوازی حکومت بنانے کا کوئی جواز نہیں۔ صابر گل نے کہا کہ یہ آزاد کشمیراسمبلی کو کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے گلگت بلتستان کی واپسی اور اس کا سٹیٹس تبدیل کرنے کے خلاف ایک متفقہ قرار داد منظور کی ہے اس قرارداد میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا جانا ضروری ہے کہ وہ آزاد کشمیر کے انتخابات سے قبل شمالی علاقہ جات آزاد کشمیر حکومت کے حوالے کرنے کا اعلان کرے صابر گل نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت نے گلگت بلتستان کے حوالے سے جو تین رکنی مشاورتی کمیٹی بنائی ہے اس میں قوم پرست جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے کر باہمی مشاورت کی جائے۔
تازہ ترین