کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس پلیئر سلیم عباس نے جمعے کو قومی اعزاز جیتنے کے بعدانٹرنیشنل مقابلوں سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں کھیلی جانے والی53 ویں قومیچیمپئن شپ واپڈا کی برتری کے ساتھ ختم ہوگئی، واپڈا نے مردوں اور خواتین کے ٹیم ایونٹ کے بعد انفرادی ٹائٹل بھی جیت کر کلین سوئپ کیا۔ پاکستان واپڈا کے سلیم عباس نے اپنے ہی ادارے کے رمیز کو 4- 3 سے اورعائشہ شرجیل نے غزالہ باسط کو4-2سے شکست دے کرانفرادی اعزاز جیت لئے۔اختتام پر بین الصوبائی رابطے کے وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے انعامات تقسیم کئے۔