شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ہائی کورٹ نے سزائے موت عمر قیدمیں تبدیل کر دی ۔ ہائی کورٹ نے جی ٹی روڈ کی آبادی بھٹہ پار کے قتل کیس کے ملزم نصیر احمد کو سیشن کورٹ سے دی جانیوالی سزائے موت کے حکم کی توثیق نہ کی ہے اور سزائے موت کے حکم کو عمر قید بامشقت میں تبدیل کردیا ہے۔ نصیر احمدکو قتل کے مقدمہ میں 2012 ء کو ایڈیشنل سیشن جج نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا ۔