ملتان،وہوا (سٹاف رپورٹر،نامہ نگار)مغرب سے آنے والی ہواؤں نے ملتان و جنوبی پنجاب کا رخ کر لیا، خنکی میں اضافہ ہو نے لگا۔محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کی پیش گوئی کر دی جبکہ وہوا میں قیامت خیز ژالہ باری سے گندم اور چنے کی فصلیں ملیا میٹ ہو گئیں تفصیل کے مطابق وہوا کے وارڈز جت شمالی، دربھی، ڈگر والی، مندھریں، مٹھے والی، رمک، کوہر ، چورکن سمیت درجنوں قصبات میں قیامت خیز ژالہ باری ہوئی جس سے ان قصبات میں گندم اورچنے کی فصل ملیا میٹ ہو گئی جس سے کاشتکاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہےعلاقہ بھر میں گندم کے بحران کے باعث قحط پیدا ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے شہریوں سردار محمد طیب خان کھتران، کسان بورڈ تحصیل تونسہ شریف کے صدر قاضی مستنصر باللہ ہاشمی ودیگر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے علاقہ کو آفت زدہ قرار دے کر کاشتکاروں کے قرضہ جات کی معافی اور مالی امداد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔مغرب سے آنے والی ہواؤں نے ملتان و جنوبی پنجاب کا رخ کر لیا، خنکی میں اضافہ ہو نے لگا۔محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کی پیش گوئی کر دی ۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی بڑھنے لگی ہے ، خنکی کے باعث شہریوں نے گرم لباس زیب تن کرنا شروع کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے آنے والی ہواؤں کی وجہ سےخنکی بڑھے گی جبکہ ان ہواؤں کا ایک سسٹم ملتان میں بارش برسا سکتا ہے ، آج بھی بارش کا امکان ہے ۔ اسی طرح شمال مشرق سے بھی ہواؤں نے جنوبی پنجاب کا رخ کر لیا ہے ۔ ملتان میں گذشتہ روز 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلتی رہی ۔