ملتان (سٹاف رپورٹر)ریلوے ہیڈکوارٹرنے 15 اپریل کےلئے ٹائم ٹیبل میں تیز گام کا ملتان میں 25منٹ کا سٹاپ بحال کردیا،اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ ریلوے انتظامیہ ملتان نے سٹاپ کی بحالی کےلئے سفارش کی تھی جس کے مطابق موسم گرما کے ٹائم ٹیبل میں مذکورہ ٹرین ملتان 25منٹ جبکہ خانیوال میں 5 منٹ قیام کرے گی۔ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور،ملتان،لاہور کے درمیان چلنے والی موسی ٰپاک ایکسپریس115اپ،116ڈاؤن کو پتوکی ریلوےسٹیشن پر 2منٹ رُکنے کی اجازت دے دی ہے اس فیصلے پر فوری عمل ہوگا، ایک اور فیصلے کے مطابق حضرت خواجہ نور محمد کے سالانہ عرس کے موقع پر خوشحال خان خٹک ایکسپریس 19اپ ،20ڈاؤن اور مہر ایکسپریس 127اپ، 128ڈاؤن کو چورہ شریف ریلوے سٹیشن پر 2اپریل سے لے کر 3اپریل 2017تک 2دن کیلئے ایک منٹ سٹاپ کرنے کی اجازت دے دی ہے، یعنی عقیدت مندوں کو ریل کے سفر کی سہولت 2دن کے لئے حاصل ہوگی۔