مردان ( نمائندہ جنگ)ٹریفک کے دو مختلف واقعات میں دو بچے جان سے گئے پہلا واقعہ مردان نوشہرہ روڈ پر بہرام خان کلے کے قریب پیش آیاجہاں نوشہرہ کی جانب سے آنے والی تیزرفتار موٹرکار نے مدرسہ جانے والے دس سالہ طالب علم عامر ولد امیر نواب کچل کر ہلاک کرڈالا پولیس نے متوفی بچے کے چچا امیرنواس کے بیان پر موٹرکارڈرائیور ملک مقصود مراد ولد مرادخان ساکن مہمند ایجنسی کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیاہے ادھر چارسدہ روڈ پر نرے ولہ حیدرخان کلے کے قریب ایک موٹرکار نے مردان شہر آنے والے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر دیا جس کے نتیجے میں وہ جان بحق ہوگیا ہسپتال ذرائع کے مطابق متوفی کی عمر چودہ سال ہے تاہم آخری اطلاعات تک اس کی شناخت نہیں ہوسکی تھی ۔