• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ :مرغی کا گوشت 250روپے کلو تک فروخت ہونے لگا

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)مرغی کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہو گیا زندہ مرغی 150روپے فی کلوجبکہ مرغی کا گوشت 250روپے کلو تک فروخت ہونے لگا مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے غریب شہری مرغی کا گوشت کھانے سے بھی محروم ہو گئے گزشتہ مہینوں کی نسبت مارچ کے مہینے میں 100روپے فی کلو اضافے کے حساب سے فروخت ہونے لگی ہے اس حوالے سے پولٹری ڈیلر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مرغی پولٹری فارم سے ہی مہنگی مل رہی ہے آئندہ مہینے مرغی کی قیمتیں اپنے پچھلے ریٹ پر آجائے گی ۔
تازہ ترین