ڈیرہ غازیخان(نمائندہ جنگ)حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہونے سے آج افغانستان سے بھی ہمارے تعلقات کشیدہ اور پاک افغان بارڈر بند ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت سے میری حکومت کا موازانہ کریں تو میرے اور حکومت میں گراس روٹ لیول تک عوام کو اختیارات ملے ، آنے والے قومی الیکشن میں آل پاکستان مسلم لیگ حصہ لے گی ۔مناسب وقت پر پاکستان آؤنگا۔ان خیالات کا اظہار سابق صدر پرویز مشرف نےڈیرہ غازیخان کے محمد رفیق لغاری سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پرویز مشرف نے کہا ناکام خارجہ پالیسی سے آج ہماری سرحدوں پر تناؤ اور ہمسائیوں سے ہمارے تعلقات خراب ہیں ۔