ہوبارٹ (جنگ نیوز) فرانس کی الیزے کارنیٹ نےکینیڈا کےیوجینی بوشارڈ کو ہرا کر ہوبارٹ ٹینس انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اسپین کے رابرٹا باٹسٹااگٹ نےآکلینڈ انٹرنیشنل ٹینس ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مینز ڈبلز کا ایونٹ میٹک پیوچ اور مائیکل وینس نے جیتا۔جمی مرے اور برنو ساریز نے سڈنی انٹرنیشنل مینز ڈبلز کے فائنل میں فتح حاصل کیں۔ ہوبارٹ میں کھیلے گئے میچ میں ٹورنامنٹ کے فائنل میں الیزے کارنیٹ نے یک طرفہ مقابلے میں یوجینی بوشارڈ کو شکست دی۔ ان کی فتح اسکور 1-6 اور1-6 رہا۔ آکلینڈ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں اسپین کے رابرٹا باٹسٹااگٹ اور جیک سوک مدمقابل ہوئے۔ رابرٹا نے پہلا سیٹ 1-6 سے جیتا دوسرے سیٹ میں جیک سوک ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے اورباٹسٹا اگٹ کو فاتح قرار دیا گیا۔ مینز ڈبلز فائنل میں کروشیا کے میٹک پیوچ اور نیوزی لینڈ کے مائیکل وینس نے عالمی نمبر چار جوڑی امریکا کے ایرک بٹوراک اور اسکاٹ لپسکائے کوزیر کیا۔