• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر ریذیڈنس کارڈ مقیم تارکین کو یورپ بدر کرنے کا فیصلہ

Residing Immigrants Without Residence Card Decided To Deported From Europe
شفقت علی رضا...یورپی یونین نے غیر قانونی طریقے سے مقیم تارکین وطن کو بڑے پیمانے پر ڈیپورٹ کرنے کیلئے اپنے ممبر ممالک پر دباؤ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

یورپی یونین کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ 10 لاکھ تارکین وطن کو ان کے اصل ممالک واپس بھجوانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ وہ یورپی ممالک کی معیشت پر بوجھ ہیں۔

یورپی امیگریشن کمشنر ’دیمی تریس آورا موپلس‘ کے مطابق یورپی یونین ممبر ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ممالک سے ڈیپورٹ کئے جانے والے تارکین وطن کی تعداد کو مزید بڑھائیں اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی گرفتاری کی صورت میں ان کی مدت حراست کا دورانیہ بھی بڑھایا جائے کیونکہ بعض یورپی ممالک میں گرفتار شدگان کو طے شدہ حراست کے وقت سے پہلے ہی رہا کر دیا جاتا ہے جس کے باعث ان تارکین وطن کی تفتیش کا عمل مکمل نہیں ہوتا۔

یورپی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چند سال میں یورپ میں 26 لاکھ تارکین وطن نے سیاسی پناہ کی درخواستیں دائر کی ہیں۔

یورپی یونین کے مطابق جنگوں کا شکار ممالک کے شہریوں کی سیاسی پناہ کی درخواست کو زیر غور لایا جاسکتا ہے لیکن سیاسی بنیادوں پر پناہ کی درخواست دینے والوں کو جنگ سے متاثرہ ممالک کے شہریوں کی طرح سہولتیں فراہم نہیں کی جاسکتیں۔
تازہ ترین