کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہونے والے امپائرز کوچنگ کورس کے شرکاء کا اتوار کو شام 5 بجے کے ایچ اے اسٹیڈیم میں عملی امتحان لیا جائے گا۔ امپائرز کو شام 4 بجے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جس کے کامیاب امپائرز اور منیجرز آئندہ ٹورنامنٹ میں فرائض انجام دینے کے اہل ہونگے۔ امپائرز کودوران کورس سابق انٹرنیشنل امپائر سعید احمد، محسن علی خان اور ریاض الدین نے لیکچر دیئے جس کے دوران امپائرز کو میچز سپروائز کرنے کی تربیت بھی دی گئی۔ پی ایچ ایف کے سیکرٹری سید حیدر حسین کامیاب امپائرز کے نام پی ایچ ایف کو بھیجیں گے جن کو بی اور اے کٹیگری میں شامل کیا جائے گا۔