• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر ، لشکر جھنگوی کے13دہشتگردوں کی جانب سے دھمکیاں دیئے جانیکا انکشاف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سکھر سے سینٹرل جیل منتقل کیئے جانے والے لشکر جھنگوی کے13دہشت گردوںکی جانب سے ججز،جیل اسٹاف اور پولیس کے تفتیشی افسران کو دھمکیاں دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد کی جانب سے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ سکھر جیل سے کراچی سینٹرل جیل منتقل کیئے جانے والے قیدیوں نے مذکورہ افراد کو سنگین نتائج کی دھکمیاں دی ہیں ۔خط میں بتایا گیا ہے کہ ان قیدیوں کو واپس سکھر منتقل کیا جائے بصورت دیگر انکے کراچی میں موجودگی کی صورت میں سی ٹی ڈی کے تفتیشی افسران اور جیل اسٹاف پر حملوں کا رسک بڑھ جائے گا۔خط کے مطابق ان ملزمان نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ آئی جی جیل نصرت منگن کے بھائی کے قتل میں بھی ملوث ہیں ،خط میں بتایا گیا ہے کہ ایک اے ٹی سی جج کو بھی اوپن کورٹ میں دھمکیاں دی گئی ہیں۔جن ملزمان کی جانب سے دھکمیاں دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ان میں محمود بابر عرف درکی شاہ،مولوی سعید انور،اختر زعیم ،وسیم عرف بارودی ،حافظ قاسم رشید،عظیم شیخ،فرید اللہ،قاری عنایت،خالد میمن،تحسین ،شاہنواز عرف شانی،طاہر عرف جمی اور سمیع عرف موٹا شامل ہیں۔
تازہ ترین